5 مارچ 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے ملک کي طبي اور سائنسي ترقي کي سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس برس سے بھي کم عرصے ميں ايران ، دنيا کے ايک علمي مرکز ميں تبديل ہو جائے گا-

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے يہ بات پیر کے روز ايران کے شمالي صوبے گيلان ميں چاليس علمي و طبي پروجيکٹوں کے افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي-

صدر احمدي نژاد نے  کہا کہ ايران کے خلاف دشمنوں کي تمام بيان بازياں محض بہانے ہيں کيونکہ انہيں علم ہے کہ اگر اسلامي جمہوريہ ايران ترقي کي منزل پر پہنچ گيا تو اقوام عالم کے لئے ايک اچھا ماڈل بن جائے گا -

صدرمحمود احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کے نمونہ عمل بن جانے کے بعد دنيا ميں کوئي بھي قوم سامراجي طاقتوں کي بات نہيں سنے گي -

صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سامراجي طاقتيں اپني ترقي يافتہ صنعتوں پر اقوام عالم کے سامنے فخر کرتي ہيں اور اس طرح سے خود کو دنيا کے سامنے آئيڈل کي شکل ميں پيش کرتي ہيں ، کہا کہ اس صورت حال ميں تبديلي پيدا ہوني چاہئے -

صدر مملکت نے  کہا  کہ موجودہ حالات ميں ملک ميں ہر ايک کو ايران  کي ترقي کے لئے ايک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے -

انہوں نے واضح کيا کہ جو شخص بھي ، امتيازي سلوک ، دوسروں کي بے عزتي يا بے انصافي کرے گا  اور لوگوں کے حقوق نظر انداز کرے گا وہ ايراني قوم کے اہداف کا مخالف ہوگا-

.......

/169